Thursday, September 19, 2024

بھارتی محکمہ موسمیات کی مقبوضہ کشمیر میں آئندہ 4 دنوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی

بھارتی محکمہ موسمیات کی مقبوضہ کشمیر میں آئندہ 4 دنوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی
April 1, 2016
سرینگر(92نیوز)بھارتی محکمہ موسمیات نے مقبوضہ کشمیر میں آئندہ 4 دنوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ تفصیلات کےمطابق بھارتی محکمہ موسمیات نے مقبوضہ کشمیر میں آئندہ 4 دنوں میں شدید بارشوں کا امکان ہے جس کے باعث مقبوضہ وادی میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ دوسری طرف ان بارشوں کے باعث  پاکستان میں دریائے جہلم اور چناب میں پانی کے بہاؤ میں غیر معمولی اضافے کا امکان ہے سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت کی یہ ذمہ داری ہے کہ  وہ سیلاب کے خطرے سے پاکستان کو  بروقت آگاہ کرے مگر بھارت نے ہمیشہ ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا ہے اور کبھی بھی پاکستان کو سیلاب کی پیشگی اطلاع نہیں دی۔