Thursday, February 9, 2023

بھارتی فورسز کے ہاتھوں آٹھ نوجوانوں کی شہادت کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال

بھارتی فورسز کے ہاتھوں آٹھ نوجوانوں کی شہادت کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال
سری نگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ روز بھارتی فورسز کے ہاتھوں آٹھ نوجوانوں کی شہادت کیخلاف وادی میں مکمل ہڑتال ہے۔ تمام دفاتر اور کاروباری مراکز بند اور وادی بھر کی سڑکیں سنسان پڑی ہیں۔ سڑکوں پر ٹریفک بھی نہ ہونے کے برابر ہے، احتجاج کے خوف سے وادی بھر میں جگہ جگہ فورسز کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔ قابض بھارتی فوج نے گزشتہ روز ضلع  پلوامہ ،شوپیاں اور بارہ مولا میں نام نہاد آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے آٹھ کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔ حریت رہنماؤں  نے ایک  بیان میں  کشمیریوں کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ رمضان  کے بابرکت مہینے میں بھی  بھارتی مظالم میں کمی نہیں آئی۔