بھارتی فورسز کی نکیال سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری ، تین شہری زخمی

راولپنڈی ( 92 نیوز) بھارت سرحدی دہشتگردی سے باز نہ آیا ، نکیال سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی جس سے تین شہری شدید زخمی ہو گئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دشمن فوج نے شہری آبادی پر خود کار ہتھیاروں کے ساتھ فائرنگ کی ، مارٹرز گولے برسائے جس سے تین پاکستانی شہری شدید زخمی ہوئے ۔
دوسری جانب بھارت ہائی کمیشن کے سینئر سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی ہوئی جس میں پاکستان نے احتجاجی مراسلہ بھارتی سفارتکار کے سپرد کیا۔