Sunday, September 25, 2022

بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی ، سپاہی امتیاز علی جام شہادت نوش کر گئے

بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی ، سپاہی امتیاز علی جام شہادت نوش کر گئے
راولپنڈی (92 نیوز) بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول پر پھر اشتعال انگیزی ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے لیپا ویلی، کیانی سیکٹر میں فائر بندی کی خلاف ورزی کی۔ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی امتیاز علی جام شہادت نوش کر گئے۔