Monday, November 28, 2022

بھارتی فورسز کی شکرگڑھ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری

بھارتی فورسز کی شکرگڑھ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری
شکرگڑھ (92نیوز) جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فورسز نے شکرگڑھ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی۔ پنجاب رینجرز نے بھرپور جوابی کارروائی کی تو دشمن کی توپیں خاموش ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارت پاکستان دشمنی میں اندھا ہو گیا۔ پاکستان نے امریکی حکام کو بھارتی ایجنسی ”را“ کی پاکستان میں مداخلت اور سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کے بارے میں شواہد دیے تو بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہو گیا اور اس نے ایک مرتبہ پھر کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ شروع کردیا۔ بھارتی فورسز نے سیالکوٹ کے علاقے شکر گڑھ سیکٹر کے قریب واقع بورے چک کو مارٹر گولوں اور بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پنجاب رینجرز نے بھارتی فورسز کی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا۔ بھارتی فورسز نے جمعے کو بھی شکر گڑھ گوپال سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی تھی جس کے نتیجے میں پاکستانی شہری اشرف شدید زخمی ہو گیا تھا۔