Thursday, October 6, 2022

بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی ، نام نہاد سرچ آپریشنز کے نام پر تین کشمیری شہید

بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی ، نام نہاد سرچ آپریشنز کے نام پر تین کشمیری شہید
سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ تین مقامات پر نام نہاد آپریشن کے دوران قابض فوج نے تین نہتے کشمیریوں کو شہید کر دیا۔ بھارتی فوج نے علی الصبح سری نگر، اننت ناگ اور بڈگام کو گھیرے میں لیتے ہوئے نام نہاد آپریشن کا آغاز کیا۔ اس موقع پر تمام علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی ہے۔ گھر گھر تلاشی کے دوران سری نگر میں ایک جبکہ اننت ناگ میں دو کشمیریوں کو شہید کیا جاچکا ہے۔ ان علاقوں سے ابھی بھی وقفے وقفے سے فائرنگ کی آوازیں آرہی ہیں۔ قابض فوج کی بربریت کے خلاف کشمیری سراپا احتجاج بن چکے ہیں۔