Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بھارتی فورسز کا نام نہاد سرچ آپریشن ، فائرنگ سے ایک کشمیری شہید

بھارتی فورسز کا نام نہاد سرچ آپریشن ، فائرنگ سے ایک کشمیری شہید
February 12, 2019
 سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی بربریت کا سلسلہ نہ رکا۔ ضلع پلواما میں نام نہاد سرچ آپریشن کےدوران فائرنگ سےایک کشمیری شہید ہو گیا۔ کشمیریوں پر بھارتی فوج نے مظالم کے پہاڑ توڑنا بند نہ کیے۔ ضلع پلواما میں قابض فوج کا نام نہاد سرچ آپریشن ہوا جس میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔ غم وغصے سے بھرے کشمیری بھارتی فوج کےمظالم کیخلاف احتجاج کرنے گھروں سے نکل آئے۔ قابض فوج کی مظاہرین پر بھی فائرنگ ہوئی۔ پیلٹس اور آنسو گیس کےشیلز برساتے رہے۔ کٹھ پتلی انتظامیہ نے کشمیریوں کی آواز دبانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی۔ وادی میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی۔