Tuesday, October 4, 2022

بھارتی فوج کے نقصان کی تفصیلات سامنے آنا شروع،کپٹن سمیت 9فوجی ہلاک ہوئے

بھارتی فوج کے نقصان کی تفصیلات سامنے آنا شروع،کپٹن سمیت 9فوجی ہلاک ہوئے
نئی دہلی (92 نیوز)پاک فضائیہ نے دشمن کی دھجیاں اڑا دیں ، بھارتی فوج کے نقصان کی تفصیلات سامنے آنا شروع ہوگئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے راجوڑی ڈسٹرکٹ اسپتال میں 9بھارتی فوجیوں کی لاشیں لائی گئیں ،جن میں ایک بھارتی کیپٹن بھی شامل ہے ۔ بھارتی میڈیا پر چلنے والی خبروں کے مطابقکیپٹن سمیت 9بھارتی فوجیوں کی لاشیں مقبوضہ کشمیر کے راجوڑی اسپتال میں پہنچائی گئیں جبکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق 32 بھارتی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں جن کو طبی امداد کے لئے اسی اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ بھارتی فوجی گزشتہ دنوں پاکستانی فضائیہ کی جانب سے کئے  گئے  حملے میں  ہلاک ہوئے  جبکہ متعدد بھارتی فوجی زخمی ہیں جن کا علاج بھی اسی اسپتال میں کیا جارہاہے۔