Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بھارتی فوج کے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کے خلاف  آزاد کشمیر میں یوم مذمت منایا گیا

بھارتی فوج کے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کے خلاف  آزاد کشمیر میں یوم مذمت منایا گیا
August 22, 2016
مظفرآباد(92نیوز)مقبوضہ کشمیر کے نہتے شہریوں پر  بھارتی فوج اور پولیس کے مظالم کے خلاف آج آزاد کشمیر میں یوم مذمت  منایا گیا یوم مذمت کی کال وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نےدی تھی ۔ تفصیلات کےمطابق  آزاد کشمیر بھر میں  مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی گئیں جن میں بچے بوڑھے ، مرد و خواتین اور طلبا کی بڑی تعدا د نے شرکت کی ہے۔ ریلیوں کے شرکا مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم کیخلاف سراپا احتجاج رہے ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں بھی  یوم مذمت منایا گیا مرکزی تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم راجہ فاروق حیدرتھےانہوں نے   کشمیر کے بارے میں مودی کے بیان کی سخت مذمت  کی انہوں نے عالمی برادری سے کشمیریوں کی  منظم نسل کشی اور مسلسل کرفیو کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ   کشمیر ایشو تقسیم ہند فارمولے کا نامکمل ایجنڈا ہے ۔ کوٹلی میں بھی  یوم مذمت پر مودی کیخلاف ریلی ہوئی جس میں سرکاری ملازمین،وکلا  صحافیوں سول سوسائٹی اور طلباء کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔  ریلی کے شرکا نے کشمیریوں پر ظلم و ستم بند کرو،مودی کا جو یار ہے غدار ہے ، پاک فوج زندہ باد،کشمیر کی آزادی تک جنگ رہے گی کے نعرے لگائے ۔  کچہری سے شروع ہونیوالی ریلی ڈی سی آفس پر جلسہ کی شکل آختیار کر گئی اس موقع پر  سابق جسٹس شریعت کورٹ زبیر اقبال بٹ ،اسٹنٹ کمشنر کوٹلی ساجد حسین،ممبر اسمبلی ملک محمد نواز نے مودی کے بیانات کی بھرپور مذمت کی    تقریب کے اختتام پرشہدا کے درجات کی بلندی اورآزادی کے لئے خصوصی دعاُ کی گئی۔ میر پور میں بھی کشمیریوں نے ریلیاں منعقد کیں،،ریلیوں کے شرکا نے آزادی کے حق  اور بھارتی فوج کے مظالم کیخلاف نعرے لگائے ،ان کا مطالبہ تھا کہ عالمی برادری کشمیر سے متعلق قراردادوں پر عمل کرائے اوربھارت کو کشمیریوں کا حق خود ارادیت دینے پر مجبور کرے ۔