Saturday, July 27, 2024

بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ ، پاک فوج کا بھرپور جواب

بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ ، پاک فوج کا بھرپور جواب
January 29, 2017
راولپنڈی(92نیوز) بھارتی فوج کے ایک بارپھر کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے جس کا پاک فوج نے بھر پور جواب دیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق بھارتی بزدل فوج نے ایک بارپھر کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے جس کا پاک آرمی نے منہ توڑجواب دیا ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے بھمبر کے قریب خنجرسیکٹرپر بلااشتعال فائرنگ کی ہے ۔ بھارتی فوج کی جانب سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا ہے ۔ آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ دشمن کی فوج نے آر پی جی 7 اوراے جی پی ایل کا استعمال کیا ہے تاہم پاک فوج نے اسے منہ توڑ جواب دیا ہے جس کے بعد دشمن کی توپیں خاموش ہوگئی ہیں ۔