Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پربلااشتعال فائرنگ ، لڑکی سمیت دومقامی افراد شہید

بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پربلااشتعال فائرنگ ، لڑکی سمیت دومقامی افراد شہید
July 8, 2017

راولپنڈی(92نیوز)جنگی جنون میں اندھی مودی سرکار کی سرحدی دہشتگردی نہ رکی۔ بھارتی فوج نے کنٹرول لائن کے چری کوٹ اور ستوال سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کردی۔ لڑکی سمیت دو مقامی افراد شہید ہوگئے۔ پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاج بھی کیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق کنٹرول لائن پر چری کوٹ اور ستوال سیکٹر کی شہری آبادی پر چھوٹے بڑے ہتھیاروں سے وار۔۔۔امن کے دشمن بھارت نے امن ایک بار پھر غارت کردیا۔۔

بھارت کی حالیہ اشتعال انگیزی کے بارے میں ترجمان آئی ایس پی آرنے بتایا کہ بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ایک لڑکی سمیت 2مقامی افراد شہید ہوگئے۔ ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے دشمن کی فوج کو فوری اور بھرپور جواب دیا۔ دوسری جانب پاکستان نے شہریوں کی شہادت پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے۔احتجاجی مراسلہ بھی بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کے حوالے کیا گیا۔ اس موقع پر دفتر خارجہ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ بھارت کنٹرول لائن پر مسلسل سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے۔