بھارتی فوج کی چری کوٹ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ سے 8 سال کا بچہ زخمی
راولپنڈی (92 نیوز) بھارتی فوج کی چری کوٹ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ سے 8 سال کا بچہ زخمی ہو گیا۔
بھارتی فوج کی ایل او سی کی خلاف ورزی جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے چری کوٹ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی۔ بھارتی فورسز نے چری کوٹ سیکٹر میں معصوم شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فائرنگ سے 8 سالہ بچہ خیام زخمی ہو گیا۔ بچے کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے انڈین فورسز کو منہ توڑ جواب دیا۔