Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بھارتی فوج کی نکیال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ ،ایک شہری شہید، زخمی

بھارتی فوج کی نکیال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ ،ایک شہری شہید، زخمی
February 24, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) بھارتی فورسز نے ایل او سی پر نکیال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے نکیال سیکٹر کے گاؤں تھروٹی نڑ گاؤں پر بلا اشتعال فائرنگ کی ۔
بھارتی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں محمد فاروق نامی ایک شہری شہید اور تین شہری زخمی ہو گئے ۔
زخمی شہریوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال نکیال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے ۔
پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اور بھارتی چوکیوں پر تاک تاک کر نشانہ بنایا گیا ۔
بھارتی فوج کنٹرول لائن پر سولین آبادی کو مسلسل نشانہ بنا رہی ہے جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں معصوم شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں ۔

ترجما ن دفتر خارجہ کے مطابق بھارت کی جانب سے اشتعال انگزای پر ڈپٹی ہائی کمشنرجے پی سنگھ کو طلب کرکے احتجاجی مراسلہ تھماد یا گال۔دفتر خارجہ کے مطابق بھارت 2018مںز اب تک 335بار ایل او سی کی خلاف ورزی کر چکا ہے ۔