Wednesday, February 1, 2023

بھارتی فوج کی لائن آ ف کنٹرول کے ستوال سیکٹر پر فائرنگ ، 22 سالہ سپاہی مختار شہید

بھارتی فوج کی لائن آ ف کنٹرول کے ستوال سیکٹر پر فائرنگ ، 22 سالہ سپاہی مختار شہید

راولپنڈی (92 نیوز) انتہا پسند بھارت اشتعال انگیزیوں سے باز نہ آیا۔ بھارتی فوج نے لائن آ ف کنٹرول کے ستوال سیکٹر پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں 22 سالہ سپاہی مختارشہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے بھارتی فائرنگ کا بھر پور جواب دیا گیا۔ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں بھارتی افواج کو بھاری جانی نقصان ہوا۔