بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونیوالے ایان کی نماز جنازہ ادا
راولپنڈی ( 92 نیوز ) کوٹلی آزاد کشمیر کے سیری سیکٹر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے 9 سالہ ایان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ۔
گاوں جنجوٹ بہادر میں ایان گھر میں کھیل رہا تھا کہ ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انڈین آرمی نے ٹارگٹ کر کے معصوم بچے کو سر میں گولی مار دی ۔