بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالی فریدہ شہید ہو گئیں
راولپنڈی(92نیوز)بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی اٹھائیس برس کی فریدہ شہید ہوگئیں ۔
تفصیلات کےمطابق بھارتی فوج کی جانب سے آٹھ اگست کو ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ کی گئی جس کی زد میں آکر اٹھائیس سالہ فریدہ شدید زخمی ہوگئیں ،انہیں پیٹ میں گولی لگی تھی۔
آئی ایس پی آر نے فریدہ کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔