Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بھارتی فوج نے شہید برہان وانی کے گھر پر دھاوا بول دیا، برہان کےوالد کو گرفتارکرلیا گیا

بھارتی فوج نے شہید برہان وانی کے گھر پر دھاوا بول دیا، برہان کےوالد کو گرفتارکرلیا گیا
July 4, 2017

سرینگر(92نیوز)بھارتی فوج نے کشمیر میں آزادی کی علامت شہید برہان وانی کے گھر پر دھاوا بول دیا اور ان کے والد کو گرفتار کرلیا۔ادھرمقبوضہ کشمیر کے ضلع پلواما میں بھارتی فوج نے جعلی مقابلے میں ایک اور کشمیری کو شہید کردیا۔ شہید ہونیوالوں کی تعداد  تین ہوگئی ،دوسری جانب شہید کشمیریوں کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور پاکستان اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔

تفصیلات کےمطابق 8جولائی کو کشمیری نوجوانوں کے دلوں کی دھڑکن اور حریت لیڈر برہان وانی کی پہلی برسی منائی جارہی ہے۔ بھارتی فوج برہان وانی سے اتنی خائف ہے کہ شہادت کے بعد بھی برہان وانی ان کے اعصابوں پر سوار نظر آتا ہے۔ آج بھارتی فوج نے برہان وانی کے گھر پر چھاپہ مارا اور وانی کے والد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ برہان وانی کی پہلی برسی کے سلسلے میں حریت کانفرنس نے بھی 8 اور 13جولائی کو مقبوضہ کشمیر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دی ہے اور مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب بھارتی فوج نے پلواما کے  علاقے ملنگ پورہ  کا چوبیس گھنٹے تک محاصرہ کرنے کے بعد گھروں کو مارٹر گولوں سے تباہ کردیااور ساتھ تین نہتے کشمیریوں کو شہید کردیا۔ شہید ہونیوالے دونوں نوجوانوں کی  شناخت کفایت احمد اور جہانگیر کھانٖڈے کے طور پر ہوئی ہے جن کی نماز جنارہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔ پورا علاقہ آزادی اور پاکستان زندہ آباد کے نعروں سے گونج اٹھا۔

دوسری جانب قابض فوج نے  بانڈی پورہ کے وازا گائوں کا محاصرہ کرکے گھرگھر تلاشی کے دوران درجنوں بے گناہ  کشمیریوں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا  جبکہ حریت کمانڈر بشیر لشکری کی جعلی مقابلے میں  شہادت کے خلاف کوکرناگ کے علاقے میں احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا ۔ قابض فوج نے لوگوں کو احتجاج سے روکنے کیلئے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا۔