Sunday, September 25, 2022

بھارتی فوج نے جعلی مقابلے میں 6 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا

بھارتی فوج نے جعلی مقابلے میں 6 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا

سری نگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بر بریت جاری ہے۔ بھارتی فوج نےجعلی مقابلے میں مزید چھ کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے ضلع باندی پور کے علاقے ہاجن کا محاصرہ کیا اور سرچ آپریشن کی آڑمیں چھ نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ اس میں بھارتی فضائیہ کا ایک کمانڈر بھی ہلاک ہوا اور بھارتی فوج کا ایک اہلکار بھی زخمی ہوا۔
بھارتی فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ کشمیری نوجوانوں کو مقابلے میں مارا گیا جبکہ مقامی لوگوں نے اسے نہتے کشمیریوں کیخلاف جارحیت قرار دیا۔
پانچ نومبر کو بھی بھارتی فورسز نے بارہ مولہ کے علاقے میں دو کشمیریوں کو شہید کر دیا تھا۔