بھارتی فوج انسداد عسکریت پسندی آپریشنز کے علاوہ لڑنے کی صلاحیت نہیں رکھتی ، پراوین ساہنے

نئی دہلی ( 92 نیوز) مودی سرکار کے منہ پر طمانچہ،بھارت کا حقیقت پسند طبقہ حقائق سامنے لانے لگا، سابق بھارتی فوجی،مصنف اور صحافی پراوین ساہنے نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ بھارتی فوج انسداد عسکریت پسندی آپریشنز کے علاوہ لڑنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔
پراوین ساہنے نے لکھا کہ ہم نے اپنی فوج کو دور جدید کی جنگ کیلئے ناکارہ بنا دیا ، آج ایک دور جدید کی جنگ ہمارے چہرے کو گھور رہی ہے،مودی حکومت پر پاکستان کیساتھ معنی خیز گفتگو کیلئے چین اور روس کا دباؤ ہے۔
پراوین نے مزید کہا کہ روس اور چین اعتماد سازی نہیں، مسئلہ کشمیر کا حل چاہتے ہیں، مودی حکومت کیلئے جلد مذاکرات کا آغاز کرنا ناگزیر ہو جائے گا۔
https://twitter.com/PravinSawhney/status/1160202060081451008?s=20
پراوین کی جانب سے مودی سرکار کو ایک بار پھر اس کی فوج کی اصلیت دکھا ئی گئی ہے جب کہ پاکستان نے اس کا عملی نمونہ 27 فروری کو دو بھارتی طیارے گر اکر دیاتھا۔