Saturday, July 27, 2024

بھارتی فوجیوں نے کشمیری نوجوان کو گاڑی پرباندھ کر علاقےمیں گھمایا گیا

بھارتی فوجیوں نے کشمیری نوجوان کو گاڑی پرباندھ کر علاقےمیں گھمایا گیا
April 14, 2017
سرینگر(92نیوز)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو نے جہاں  بھارت میں ہلچل مچا رکھی ہے وہیں ایک نئی ویڈیو بھی وائرل ہو گئی ہے جس میں بھارتی فوج کشمیری نوجوان کی  ہتک کر رہا ہے  ۔ تفصیلات کےمطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی ، معصوم کشمیری کو فوجی گاڑی کے آگے باندھ کر علاقے میں گھمایا جا رہا ہے، بھارتی فوج نے کشمیری پر پتھر مارنے کا الزام لگا کر گاڑی کے ساتھ باندھ رکھا ہے، ویڈیو پر سابق وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ کا شدید ردعمل آیا ہے سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ نے بھی کشمیریوں کو برا بھلا کہنے والے بھارتیوں کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔ سوشل میڈیا پرعمرعبداللہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکورٹی فورسزکو پتھر مارنے والے جوان بھارتی فوجیوں سے بہتر ہیں۔ دوسری جانب سری نگر میں بھارتی فوجی کو تھپڑ کے معاملے پر بھارتی کرکٹرز کے بعد اب اداکار بھی تلملا اٹھے ہیں بالی وڈ اداکار فرحان اختر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوجی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو ناقابل برداشت ہے۔ بھارتی فوجی کو تھپڑ مارنے کے واقعے پر سری نگر تھانے میں ایف آئی آر بھی درج کرا دی گئی۔ دوسری جانب ضمنی انتخابات میں کشمیریوں نے اپنا فیصلہ سنا دیا۔ سری نگر میں ضمنی الیکشن کی ری پولنگ میں ٹرن آﺅٹ نہ ہونے کے برابر رہا، سری نگر میں ضمنی انتخاب کی ری پولنگ میں ٹرن آﺅٹ صرف ایک فیصد رہا  وادی میں پولنگ اسٹیشن تو قائم کر دئیے گئے لیکن وہاں الو بولتے رہے۔