Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بھارتی فلم میں بغیراجازت قوالی شامل کرنےپرامجدصابری نےکیس کردیا،کیس کی پیروی کیلئے ویزے کی درخواست بھی دیدی

بھارتی فلم میں بغیراجازت قوالی شامل کرنےپرامجدصابری نےکیس کردیا،کیس کی پیروی کیلئے ویزے کی درخواست بھی دیدی
July 21, 2015
کراچی (92نیوز)پاکستان کے معروف قوال امجدصابری کاکہناہے کہ سلومیاں کی نئی فلم  بجرنگی بھائی جان میں غلام فرید کی قوالی بھردوجھولی بغیراجازت شامل کرنے پرفلم ڈائریکٹر کے خلاف کاپی رائٹس کاکیس دائرکردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی قوال امجدصابری نے کہاہے کہ ان کے والدغلام فریدصابری کی قوالی بھردوجھولی کوبغیراجازت  سلمان خان کی نئی فلم بجرنگی بھائی جان میں شامل کیاگیا ہےجس پرانہوں نے بھارت میں کیس دائرکرتے ہوئے کیس کی پیروی کیلئے ویزے کی درخواست بھی  دے دی ہے۔ امجدصابری کاکہناہے کہ ویزا ملتے ہی ممبئی  روانہ ہو جائیں گے،معروف قوال کاکہناہے کہ قوالی میں الفاط تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ امجدصابری نے کہاکہ فلم ڈائریکٹر کے خلاف کاپی رائٹس کا کیس دائر کردیا ہے ،انہوں نے کہاکہ ان کے سیکرٹری کے پاس لیگل نوٹس کاجواب آیا تھا۔