Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بھارتی فلم فیسٹیول میں شرکت کیلئے پاکستانی فنکار بھی مصروف

بھارتی فلم فیسٹیول میں شرکت کیلئے پاکستانی فنکار بھی مصروف
February 11, 2019
لاہور ( ویب ڈیسک ) بھارتی فلم فیسٹیول  25 فروری سے نیو دہلی میں شروع ہو رہا ہے جس میں شرکت کیلئے پاکستانی فنکار بھی مصروف ہو گئے ہیں ۔ پاکستان کی ٹیلی ویژن اور فلم انڈسٹری سے وابستہ فنکار بھی نیو دہلی میں ہونے والے ’’انڈس ویلی انٹر نیشنل فلم فیسٹیول ‘‘میں شرکت کریں گے ، جہاں 12 پاکستانی فلمیں پیش کی جائیں گی ۔ پاکستان کی جانب سے  ہمایوں سعید ،  علی ظفر اور ماہرہ خان سمیت دیگر فنکار فیسٹول میں شرکت کی تیاریوں میں مصروف ہیں ۔ اداکارہ ماہرہ خان پی ایس ایل فور میں پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسیڈر ہیں  اس لئے ان کا شیڈول کافی سخت ہے ۔ پی ایس ایل فور  کے شیڈول کے مطابق 24 فروری کو پشاور زلمی اسلام آباد یونائیٹڈ سے ٹکرائے گی جب کہ  پشاور زلمی 25 فروری کو کراچی کنگز کا مقابلہ کرے گی ۔ اس کے بعد یکم مارچ کو پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ ہو گا  ، یہاں تین دن کے آرا م کے دوران  ماہرہ خان کی جانب سے صرف ایک دن کی چھٹی مانگی گئی ہے تا کہ وہ بھارتی  فلم فیسٹول میں شرکت کر سکیں ۔