Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بھارتی فلموں کی نمائش رکوانے کی افتخار ٹھاکر کی درخواست مسترد

بھارتی فلموں کی نمائش رکوانے کی افتخار ٹھاکر کی درخواست مسترد
September 3, 2015
لاہور (92نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے بھارتی فلموں کی پاکستانی سینما گھروں میں نمائش رکوانے کے لیے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی۔ لاہورہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن نے درخواست پر سماعت کی تو سٹیج اداکار افتخار ٹھاکر کے وکیل نے کہا کہ بھارت کی جارحیت کی وجہ سے پاکستانی شہری شہید ہوگئے ہیں اور ایسے وقت میں جب بھارت جارحیت کا مظاہرہ کررہا ہے پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش کا کوئی جواز باقی نہیں رہتا اور نہ ہی بھارتی فلموں کی نمائش مناسب ہے۔ وکیل نے استدعا کی کہ بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش روکنے کاحکم دیا جائے۔ لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ بھارتی فلموں کی نمائش کی اجازت دینا نہ دینا حکومتی پالیسی کا معاملہ ہے۔ درخواست گزار متعلقہ فورم سے رجوع کرے۔