Saturday, July 27, 2024

بھارتی غیرقانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 افراد شہید

بھارتی غیرقانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 افراد شہید
December 1, 2021 ویب ڈیسک

سرینگر (92 نیوز) بھارتی غیرقانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں غاصب فورسز کی دہشتگردی جاری ہے۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 افراد شہید ہو گئے۔

دونوں کشمیریوں کو پلوامہ ڈسٹرکٹ میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا۔

 کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ وادی میں گزشتہ ماہ میں 20 کشمیریوں کو شہید کیا۔ قابض فوجیوں نے ان میں سے 8 کشمیریوں کو جعلی مقابلوں میں یا دوران حراست شہید کیا۔ مظاہرین اور سوگواروں پر گولیوں، پیلٹ گنز اور آنسو گیس کے استعمال سے 18 افراد زخمی ہوئے۔ تلاشی اور محاصرے کی 209 کارروائیوں کے دوران 66 شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ شہادتوں کے نتیجے میں 3 خواتین بیوہ اور 6 بچے یتیم ہو گئے۔ بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ماہ ایک مکان کو بھی نقصان پہنچایا۔