Friday, September 13, 2024

بھارتی غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فضائیہ کے زیرانتظام جموں ايئرپورٹ میں دو بم دھماکے

بھارتی غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فضائیہ کے زیرانتظام جموں ايئرپورٹ میں دو بم دھماکے
June 27, 2021

سرینگر (92 نیوز) بھارتی غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فضائیہ کے زیرانتظام جموں ايئرپورٹ میں دو بم دھماکے ہوئے جس میں دو اہلکار زخمی ہوئے۔

غیر قانونی بھارتی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فضائیہ کا اسٹیشن بم دھماکوں سے گونج اُٹھا۔ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بھارتی سکیورٹی افسران کی دوڑیں لگ گئیں۔

جموں ایئرپورٹ پر انڈین ایئر فورس کے ایک اسٹیشن میں مبینہ طور پر ڈورن کے ذریعے دو دھماکے پانچ منٹ کے وقفے سے کیے گئے جس سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا جب کہ تمام پروازوں کو معطل کر دیا گیا۔

دھماکوں کے بعد جموں ایئرفورس اسٹیشن اور دیگر اہم ترین تنصیبات کی سکیورٹی بڑھا دی گئی۔ تاحال جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے تاہم دو اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ جائے وقوعہ پر میڈیا سمیت کسی کو بھی جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

دھماکے کے بعد علاقے میں افراتفری پھیل گئی جبکہ قابض بھارتی فوج نے دستی بم حملوں کے بعد علاقے کا محاصرہ کرتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔