Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بھارتی عزائم خطے کی سلامتی و امن کیلئے خطرہ، عالمی برادری نوٹس لے، پاکستان

بھارتی عزائم خطے کی سلامتی و امن کیلئے خطرہ، عالمی برادری نوٹس لے، پاکستان
May 17, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان نے کہا ہے کہ بھارتی عزائم خطے کی سلامتی اور امن کے لئے خطرہ ہیں، عالمی برادری اس کا نوٹس لے۔ پاکستان نے بھارتی آرمی چیف کے پاکستان مخالف بیانات اور دھمکیوں کو مسترد کر دیا ہے۔ دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا ہے کہ اس طرح کے بیانات بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے۔ پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کے جائز حق خود ارادی کو دہشتگردی سے جوڑنے میں ہمیشہ ناکام رہے گا، بھارتی عزائم خطے کی سلامتی اور امن کے لئے خطرہ ہیں، عالمی برادری بھارتی عزائم کا نوٹس لے۔