Tuesday, December 6, 2022

بھارتی شہر امرتسر میں دھماکہ ، تین افراد ہلاک ، 12 زخمی

بھارتی شہر امرتسر میں دھماکہ ، تین افراد ہلاک ، 12 زخمی
نیو دہلی (92 نیوز) بھارتی شہر امرتسر دھماکے سے گونج اٹھا۔ تین افراد ہلاک جبکہ 12 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو کی بروقت کارروائی سے زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ انتظامیہ کے مطابق زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ واقعہ امرتسر کے قریبی گاؤں راجا سنسی میں قائم مذہبی درسگاہ میں پیش آیا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق دو موٹرسائیکل افراد نے پہلے درسگاہ میں فائرنگ کے بعد گرنیڈ پھینکا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے مرنیوالوں کی لاشیں موسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیں۔ ادھر بھارتی پنجاب کے چیف منسٹر کپٹن آمریندر سنگھ نے مرنیوالوں کے اہلِ خانہ کیلئے 5 لاکھ جبکہ زخمیوں کے مفت علاج کا اعلان کیا ہے۔