بھارتی شہری نے ساحل پرشمالی کورین اور امریکی رہنما کے مجسمے بنا دیئے
اڑیسہ ( 92 نیوز ) بھارتی شہری نےساحل پرامریکی اور شمالی کورین رہنماؤں کےمجسمے بناڈالے ۔
سنگاپور میں امریکی صدر اور شمالی کورین رہنما کی ملاقات پوری دنیا میں زیربحث ہے ، بھارتی شہر اڑیسہ میں ایک شہری نے اس حوالے سے انوکھا اقدام کیا۔
اس نوجوان نے ساحل سمندر پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور کم جونگ اُن کے مجسمے بنائے ہیں ، اس مقصد کیلئے چھ ہزار کلو ریت استعمال کی گئی ہے۔
دونوں تصویروں کے درمیان ایک فاختہ اور امن کی تیاری کا پیغام بھی لکھا گیا ہے ، ان کی لمبائی دو میٹر تک ہے ۔