Thursday, February 2, 2023

بھارتی شہری دیا میر بھاشا اور مہمند ڈیم کے حامی نکلے

بھارتی شہری دیا میر بھاشا اور مہمند ڈیم کے حامی نکلے
اسلام آباد(92 نیوز) پاکستان کو بنجر بنانے کے خواب دیکھنے والے بھارت کے شہری دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے حامی نکلے ، بھارتی شہری کی جانب سپریم کورٹ ڈیمز فنڈز میں 18 ہزار 460روپے کی رقم جمع کرا دی گئی۔ دیامیر بھاشا اور مہند ڈیم کی تعمیر کے لیے قائم سپریم کورٹ ڈیمز فنڈز میں ایک ارب 58 کروڑ سے زائد کی رقم جمع ہو گئی ،  دوسری جانب پاکستان کو بنجر کرنے کے خواب دیکھنے والے بھارت کے شہری بھی دیا میربھاشا اور مہند ڈیمز کی تعمیر کے حامی نکلے۔ پاکستان کا پانی روکنے والے ملک بھارت کے شہری سپریم کورٹ ڈیمز فنڈز میں حصہ ڈالنے  لگے، بھارت سے ڈیمز کی تعمیر کے فنڈز میں 18 ہزار چار سو ساٹھ روپے کی رقم بھجوا ئی گئی۔ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر آویزاں تفصیلات کے مطابق ابتک ڈیم فنڈز میں امریکہ سے 43 لاکھ 71 ہزار،برطانیہ سے 12 لاکھ 94ہزار روپے، متحدہ عرب امرات سے 8 لاکھ 64 ہزار، سعودی عرب سے تین لاکھ 97 ہزار، جرمنی سے 15 لاکھ 13 ہزار ،بحرین سے 6 لاکھ 83 ہزار روپے بھجوائے گئے ہیں  جبکہ ایس ایم ایس کے ذریعے ڈیم فنڈ میں چار کروڑ 96 لاکھ روپے جمع ہوئے۔