Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بھارتی شہری بھی سپریم کورٹ کے فیصلےکےگن گانےلگے

بھارتی شہری بھی سپریم کورٹ کے فیصلےکےگن گانےلگے
July 29, 2017

نئی دہلی (ویب ڈیسک)دشمن ملک کے شہری بھی پاکستانی سپریم کورٹ کے فیصلوں کے گن گانے لگے۔ ہمیشہ پاکستانی اداروں پر تنقید کرنے والے بھارتی شہری عدالت عظمیٰ کے فیصلوں کی مثالیں دینے لگے،ٹویٹر پر بھارتی صارفین کاکہنا تھا کیا کبھی بھارتی عدالتیں کرپٹ حکمرانوں کا احتساب کرسکیں گی؟؟

تفصیلات کے مطابق پاناما کیس کے حوالے سے سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے کے چرچے ہمسائیہ ملک میں بھی ہونے لگے۔ سپریم کورٹ کے دبنگ فیصلے پر بھارتی بھی پاکستانی نظام عدل کی تعریف کرنے لگے ، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیکھر گپتا نامی صارف نے پاکستان کیلئے احترام کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا بھارت میں اس بات کا تصور کیا جا سکتا ہے کہ نریندر مودی کے خلاف سہارا برلا ڈیریز کیس چلایا جاسکے؟ نااہلی کو تو بھول ہی جائیں۔

انوراگ کتیار لکھتے ہیں کہ  گریٹ جاب پاکستان کم از کم کیس اور فیصلہ تیزی سےآیا کیونکہ یہاں بھارت میں تو چارج شیٹ بھی اتنی تیزی سے فائل نہیں ہوپاتی۔ گوری شنکر نوسی وایم کہتے ہیں کہ انہیں بھارتی ہونے پر شرم محسوس ہورہی ہے کیونکہ بھارت میں تو معمولی سے بندے بھی قانون سے بچ جاتے ہیں جبکہ پاکستانی سپریم کورٹ نے تو وزیراعظم کو ہی نااہل قراردیدیا۔

دیوندرا چوبے کہتے ہیں پاکستان نے بھارت کیلئے ایک عظیم مثال پیش کی ہے۔ان کی سپریم کورٹ نے وزیراعظم کو سزادیدی لیکن بھارتی عدالت ایک وزیر کو سزا دینے سے بھی گھبراتی ہے۔