Monday, June 5, 2023

بھارتی سیکرٹری خارجہ ایس جے شنکر آئندہ ماہ پاکستان آئیں گے

بھارتی سیکرٹری خارجہ ایس جے شنکر آئندہ ماہ پاکستان آئیں گے
December 26, 2015
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی سیکرٹری خارجہ ایس جے شنکر پندرہ جنوری کو اسلام آباد پہنچیں گے۔ ایس جے شنکر وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے مشیر برائے خارجہ امور سے ملاقات کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ سشماسوراج کے بعد اب سیکرٹری خارجہ ایس جے شنکر پندرہ جنوری کو اسلام آباد آئیں گے۔ بھارتی میڈیا نے سیکرٹری سطح کی ملاقات کی تاریخ بتا دی۔ نریندر مودی کے مختصر دورہ پاکستان کے اگلے ہی روز بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی سیکرٹری خارجہ ایس جے شنکر پندرہ جنوری کو اسلام آباد میں پاکستانی وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیر سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقا ت کریں گے۔ پیرس میں چند لمحے کیلئے ہونے والی ملاقات نریندر مودی کو کابل سے لاہور لے آئی۔ اب انتظار ہے تو مثبت پیش رفت کا جن میں کشمیر سمیت کئی معاملات پر بات ہونا باقی ہے۔