Friday, May 3, 2024

بھارتی سکھ یاتری اپنے مذہبی تہواروں میں شرکت کے بعد واپس چلے گئے

بھارتی سکھ یاتری اپنے مذہبی تہواروں میں شرکت کے بعد واپس چلے گئے
April 22, 2021

لاہور (92 نیوز) بھارتی سکھ یاتری اپنے مذہبی تہواروں میں شرکت کے بعد واپس چلے گئے۔ 814 سکھ یاتریوں کو خصوصی بسوں کے ذریعے واہگہ چیک پوسٹ پہنچایا گیا۔

بیساکھی 2021 میلہ اور خالصہ جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے آئے 814 سکھ یاتری بھارت روانہ ہو گئے۔ واہگہ چیک پوسٹ پر متروکہ وقف املاک بورڈ کے ڈپٹی سیکرٹری شرائنز محمد عمران گوندل نے سیکرٹری جنرل پاکستان سکھ گورودوارہ پربندھک کمیٹی سردار امیر سنگھ کے ہمراہ یاتریوں کو الوداع کیا۔

بھارتی سکھ یاتریوں کو خصوصی بسوں کے ذریعے گورودوارہ شری ڈیرہ صاحب لاہور سے واہگہ چیک پوسٹ پہنچایا گیا۔ سکھ یاتریوں کی 37 بسوں کے قافلے کی حفاظت کے لئے خصوصی سکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے۔ چیئرمین ڈاکٹر عامر احمد کی جانب سے مہمانوں کو خصوصی تحائف دیتے ہوئے واہگہ چیک پوسٹ سے روانہ کیا گیا۔

حکومت پاکستان کی جانب سے پہلی مرتبہ سکھ یاتریوں کے گوردوارہ دربار صاحب کرتارپور میں ایک رات قیام کی اجازت دی گئی تھی۔