Thursday, September 29, 2022

بھارتی سپریم کورٹ نے فلم پدماوتی کی دنیا بھر میں نمائش کی اجازت دے دی

بھارتی سپریم کورٹ نے فلم پدماوتی کی دنیا بھر میں نمائش کی اجازت دے دی

ممبئی ( 92 نیوز ) بھارتی فلم پدماوتی کا تنازعہ حل ہو ہی گیا۔ بھارتی سپریم کورٹ نے دنیا بھر میں فلم کی نمائش کی اجازت دیدی ۔
انڈین سپریم کورٹ میں فلم پدماوتی کی دنیا بھر میں نمائش رکوانے کیلئے درخواست دائر کی گئی تھی جسےعدالت نے خارج کر دیا۔
فلم پدماوتی میں دپیکا پڈوکون پدماوتی دیوی کا کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ اداکار شاہد کپور ان کے شوہر اور رنویر سنگھ ایک مسلمان جنگجو کے کردارمیں نظر آئیں گے ۔
بھارتی انتہا پسند تنظیموں کی جانب سے مسلمان جنگجو اور ہندو دیوی کی کہانی پر فلم بنانے پر سخت مظاہرے کئے گئے تھے ۔ یہاں تک کہ فلم ڈائریکٹر پروڈوسر کو جان سے مارنے اور اداکارہ دپیکا پیڈوکون کو ناک کاٹنے کی دھمکیاں تک ملی تھیں ۔