Monday, November 28, 2022

بھارتی سپریم کورٹ نے رافیل معاہدے کی دستاویزات طلب کرلیں

بھارتی سپریم کورٹ نے رافیل معاہدے کی دستاویزات طلب کرلیں

نئی دہلی ( 92 نیوز) بھارت میں الیکشن سے قبل مودی سرکار کو بڑا جھٹکا  لگ گیا ، بھارتی سپریم کورٹ نے رافیل معاہدے کی دستاویزات طلب کرلیں ۔

بھارتی سپریم کورٹ  نے  دستاویزات کی طلبی پر اٹھایا گیا حکومتی اعتراض مسترد کردیا ، بھارتی میڈیا کے مطابق حکومت نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ دستاویزات چوری ہوچکی ہیں، جو دستاویزات چوری ہوچکی ہیں،وہ قابل قبول  نہیں،انہیں پٹیشن کا حصہ نہ بنایا جائے ۔

بھارتی سپریم کورٹ  نے ریمارکس دیے کہ  چوری شدہ دستاویزات بھی قابل قبول ہیں،سماعت کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔