Saturday, July 27, 2024

بابری مسجد شہادت کیس : سپریم کورٹ نے ایل کے ایڈوانی سمیت بی جے پی کے بارہ رہنمائوں کے خلاف کیس دوبارہ شروع کرنے کا حکم دیدیا

بابری مسجد شہادت کیس : سپریم کورٹ نے ایل کے ایڈوانی سمیت بی جے پی کے بارہ رہنمائوں کے خلاف کیس دوبارہ شروع کرنے کا حکم دیدیا
April 6, 2017
نئی دہلی (92 نیوز) نئی دہلی میں بابری مسجد شہادت کیس کی سماعت کرتے ہوئے بھارتی سپریم کورٹ نے قراردیا کہ ایل کے ایڈوانی ، مرلی منوہرجوشی ، اوما بھارتی سمیت  بی جے پی کے بارہ رہنمائوں کے خلاف بابری مسجد پر حملے کی سازش رچانے کے الزام کی دوبارہ تحقیقات کی جائیں ۔ عدالت نے تحقیقات مکمل کرنے کیلئے دو سال کی ڈیڈ لائن بھی دیدی ۔ واضح رہے کہ الہ آباد ہائیکورٹ کے لکھنئو بینچ نے بی جے پی رہنمائوں کو سازش رچانے کے الزامات سے بری کردیا تھا ۔بھارت کی مرکزی تحقیقاتی ایجنسی سی بی آئی نے ایڈوانی اور دیگر کے خلاف نئی چارج شیٹ تیار کرکے سپریم کورٹ سے کیس کی نئی تحقیقات کی استدعا کی تھی-