بھارتی سپریم کورٹ نے انتہا پسند وں کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے
نئی دہلی ( 92 نیوز) بھارت میں متنازعہ شہریت قانون روکنے کیلئے59 درخواستوں کی سماعت ہوئی ، بھارتی سپریم کورٹ نے انتہا پسندوں کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے ۔
بھارتی سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے کہ قانون نافذ ہونے سے نہیں روک سکتے ، تمام درخواستوں پر سماعت22 جنوری کوہوگی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سماعت کےحوالے سے مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کر دیا گیا ، درخواستگزاروں میں کانگریسی رہنما جے رام رامیش بھی شامل ہیں۔
ادھر احتجاج کو روکنے کیلئے نئی دہلی کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ، پولیس کو مظاہرین کی ڈرون سے نگرانی کرنے کا حکم دے دیا گیا۔