Saturday, July 27, 2024

بھارتی سمارٹ فون مارکیٹ پر چینی کمپنیوں کا قبضہ

بھارتی سمارٹ فون مارکیٹ پر چینی کمپنیوں کا قبضہ
January 29, 2018

نئی دہلی (ویب ڈیسک ) چینی سمارٹ فون کمپنیوں نے بھارتی سمارٹ فون مارکیٹ کے نصف شیئر پر قابضہ کر رکھا ہے ۔
چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق بھار ت میں چینی کمپنیوں کے تیار کردہ سمارٹ فونز بہت مقبول ہیں،سمارٹ فون تیارکرنے والی چینی کمپنی " شیاومی" گزشتہ برس کی آخری سہ ماہی میں تقریبا8.2 ملین یونٹس شپ مینٹس کے ساتھ پہلے جبکہ سام سنگ 7.3 ملین سمارٹ فونز کی فروخت سے دوسرے نمبر پر رہی ۔
چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق دونوں کمپنیاں بھارت میں سمارٹ فون کی مارکیٹ کے نصف شیئر پر قابض ہیں۔
’’شیاومی‘‘ 27 فیصد شیئر کے ساتھ پہلے جبکہ سام سنگ 25فیصد شیئر کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔