بھارتی سرکار کا ہر حربہ ناکام ہونےکے بعد مقبوضہ کشمیر میں صدارتی راج کےنفاذ کا اعلان

سرینگر( 92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں جابر بھارتی سرکار نے ہر حربہ ناکام ہونے پر گورنر راج کے بعد صدارتی راج لگانے کا اعلان کردیا ۔
کل سے نافذالعمل صدارتی دور میں ریاستی قانون سازی کے اختیارات مرکزی پارلیمنٹ کے تابع ہوں گے ، مقبوضہ وادی میں مخلوط حکومت ٹوٹنے کے بعد 19 جون کو گورنر راج نافذ کیا گیا۔
بھارت نے گورنر راج کے بعد مقبوضہ کشمیر میں صدارتی راج لگانے کا اعلان کر دیا جس کے بعد مقبوضہ وادی میں گورنر راج آج ختم ہورہاہے۔