بھارتی سرحد سے ملحقہ53 پاکستانی گاؤں حساس قرار
لاہور(92نیوز)بھارتی سرحد سے ملحقہ53 پاکستانی گاؤں حساس قراردے دیئے گئے ہیں جبکہ ان گھروں میں بنکرز بنانے اور رہائشیوں کو دور منتقل کرنے کی تجویز بھی دے دی گئی ہے ۔
تفصیلات کےمطابق پنجاب میں ا من و امان اور بھارتی جارحیت پر رینجرز حکام کا اجلاس ہوا جس میں سرحد سے ملحقہ ترپن پاکستانی گاؤں حساس قرار دیئے گئے ہیں ۔ رینجرز نے ان گھروں میں بنکرز بنانے اور رہائشیوں کو دور منتقل کرنے کی تجویزبھی دی ہے ۔