Saturday, September 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

بھارتی سازشیں ناکام، مظفرآباد میں کے پی ایل کا رنگا رنگ تقریب سے آغاز

بھارتی سازشیں ناکام، مظفرآباد میں کے پی ایل کا رنگا رنگ تقریب سے آغاز
August 6, 2021 --- ویب ڈیسک

مظفرآباد (92 نیوز) بھارتی سازشیں ناکام ہوگئیں، مظفرآباد میں کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کا رنگا رنگ تقریب سے آغاز ہوگیا۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، قومی ترانہ بھی پڑھا گیا، پیرا گلائیڈنگ نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔

پاکستان اور آزاد کشمیر کے قومی ترانے بجائے گئے، آسمان روشنیوں سے جگمگا اٹھا، تقریب کے دوران موسیقی کا بھی تڑکا، تماشائیوں میں  زبردست جوش و خروش پایا جارہا ہے۔

صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے اپنے خطاب میں کہا، ان کا بھارت کو پیغام ہے، ہم کھیلیں گے اور سری نگر میں بھی کھیلیں گے۔

پہلے میچ میں راولا کوٹ ہاکس اور میرپور رائلز آمنے سامنے ہیں، میرپور رائلز نے راولا کوٹ ہاکس کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

We will never bother you as we have advance notification system for the latest news and updates. You will see a button at bottom of page to disable anytime.