Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بھارتی ریاست ہریانہ میں کسانوں اور پولیس میں جھڑپیں، مظاہرین پر لاٹھی چارج

بھارتی ریاست ہریانہ میں کسانوں اور پولیس میں جھڑپیں، مظاہرین پر لاٹھی چارج
January 29, 2021

ریاست ہریانہ کے ضلع شنگھو میں کسانوں کے مظاہرے کے جواب میں پولیس کی حمایت میں مظاہرہ کروادیا گیا۔

کسانوں نے حکومت کے خلاف تو دوسرے گروپ نے پولیس کے حق میں نعرے لگانا شروع کردیئے، نعرے بازی کے دوران فریقین گتھم گتھا ہوگئے اور ایک دوسرے پر چڑھ دوڑے۔

مظاہرین کو منتشرکرنے کے لیے پولیس آئی تو اس نے آنسوگیس کے شیل برسادئیے اور لاٹھی چارج بھی کیا۔

صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے ریاست کے 22 اضلاع میں سے 15 میں موبائل سروس معطل کردی۔ حکام کے مطابق موبائل سروس آج شام پانچ بجے تک بند رہے گی۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔