Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بھارتی ریاست گجرات میں فلم پدماوت کے خلاف احتجاج جاری

بھارتی ریاست گجرات میں فلم پدماوت کے خلاف احتجاج جاری
January 24, 2018

نئی دہلی ( 92 نیوز ) ہدایات کار سنجے لیلا بھنسالی  کی متنازعہ فلم پدماوت کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ۔ بھارتی ریاست گجرات میں فلم پدماوت کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ احمد آباد میں انتہاپسند کرنی سینا کے بلوائیوں نے گاڑیاں اور شاپنگ مال کی دکانیں جلا دیں ۔

بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے فلم پابندی کی اپیل مسترد ہوئی تو انتہا پسند کرنی سینا ایک مرتبہ پھر آپے سے باہر ہوگئے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق احمد آباد میں فلم کیخلاف ہونے والا احتجاج پرتشد شکل اختیار کرگیا ۔

کرنی سینا  کے کارکنوں نے ایک شاپنگ مال پر دھاوا بول دیا  اور توڑ پھوڑ کی ۔ پارکنگ میں کھڑی درجنوں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو آگ لگا دی گئی۔

متنازعہ فلم  کل ریلیز ہونے جارہی ہے ۔ فلم کے بارے میں تمام  اعتراضات دور  ہونے کے باوجود  شدت پسند گروہ بضد ہے کہ اس کی نمائش روکی جائے ورنہ حکومت اور فلمساز نتائج بھگتنے کیلئے تیار  رہیں۔