Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بھارتی ریاست گجرات میں بس دریا میں گر گئی، 36 افراد جاں بحق، 25 مسافر زخمی، اسپتال منتقل

بھارتی ریاست گجرات میں بس دریا میں گر گئی، 36 افراد جاں بحق، 25 مسافر زخمی، اسپتال منتقل
February 6, 2016
گجرات (ویب ڈیسک) بھارت کی مغربی ریاست گجرات میں ایک بس دریا میں گر گئی جس کے باعث چھتیس افراد جاں بحق اور پچیس زخمی ہو گئے۔ حادثہ گجرات میں نوساری ٹاؤن کےقریب پیش آیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ تیزرفتاری کے باعث بس بے قابو ہو گئی اور پل پر لگا جنگلا توڑتی ہوئی دریا میں جا گری۔ بس میں ساٹھ سےزائد مسافر سوار تھے جس میں سےچھتیس افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ دیگر پچیس افراد زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کے لئے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔