Friday, February 3, 2023

بھارتی ریاست کیرالہ میں سیلاب سے ہلاک ہو نے والوں کی تعداد 445ہوگئی

بھارتی ریاست کیرالہ میں سیلاب سے ہلاک ہو نے والوں کی تعداد 445ہوگئی
نئی دہلی ( 92 نیوز) بھارتی ریاست کیرالہ کو ہولناک سیلاب نے تباہ کردیا ،مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد445تک پہنچ گئی۔ پانی کی سطح میں کمی کے بعد متاثرہ علاقوں میں زہریلے سانپوں نے ڈیرے ڈال دیئے۔ سیلابی ریلے کے باعث اب تک 57 ہزار مکانات پانی میں بہہ گئے ہیں  یا لینڈ سلائیڈنگ کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں  ،  10 ہزار کلومیٹر طویل سڑکیں مکمل تباہ ہوچکی ہیں ۔ ایک طرف تو مختلف حادثات میں ہونے والی ہلاکتیں 450 تک پہنچ گئی ہیں دوسری جانب 10 لاکھ افراد کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں۔ پانی کی سطح تو کم ہورہی  مگر واپس آنے والوں کی مشکلات کم نہیں ہوسکیں ، سیلاب زدہ علاقوں میں زہریلے سانپوں نے ڈیرے ڈال لیے ہیں جنہیں پکڑنے کیلئے خصوصی ٹیمیں  بھی بنادی گئی ہیں ۔ دوسری جانب ہندو پنڈتوں نے توہم پرستی میں ایک بار پھر سب کو پیچھے چھوڑ دیا اور اس قدرتی آفت کو گاؤکشی کی سزا قرار دے دیا ہے۔