Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں بم دھماکا‘ 7 سکیورٹی اہلکار ہلاک‘ متعدد زخمی

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں بم دھماکا‘ 7 سکیورٹی اہلکار ہلاک‘ متعدد زخمی
March 30, 2016
چھتیس گڑھ (ویب ڈیسک) بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ میں ہونے والے ایک بم دھماکے کے نتیجے میں سات سکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ میں سڑک کنارے ہونے والے بم دھماکے میں ریزرو پولیس فورس کے سات اہلکار ہلاک ہوگئے۔ سی آر پی ایف کی ایک بٹالین دنتے واڑا ضلع کے قریب سے سرچ آپریشن کے بعد لوٹ رہے تھے۔ اس دوران ایک گاڑی کے راستے میں زور دار دھماکہ ہوا جس سے گاڑی کے پرخچے اڑ گئے جبکہ سڑک میں شگاف پڑگیا۔ حکام کے مطابق یہ دھماکہ ماو¿ نواز باغیوں کی جانب سے کیا گیا ہے۔ اس سے قبل بھارتی فورسز نے ضلع نارائن پور میں تین ماو¿ نواز باغیوں کو ہلاک کیا تھا۔