Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بھارتی ریاست تری پورہ میں انتہا پسند ہندوؤں نے مسلمانوں کے گھروں کو تباہ کر دیا

بھارتی ریاست تری پورہ میں انتہا پسند ہندوؤں نے مسلمانوں کے گھروں کو تباہ کر دیا
October 28, 2021 --- ویب ڈیسک

سرینگر (92 نیوز) بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کے مسلمانوں پر مظالم جاری ہیں۔ بھارتی ریاست تری پورہ میں انتہا پسند ہندوؤں نے مسلمانوں کے گھروں اور دکانوں کو تباہ کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بنگلہ دیش میں ہندو، مسلم فسادات اور ٹی 20 عالمی کپ میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی شکست کے بعد بھارت میں مسلمانوں کیلئے رہنا محال ہو گیا۔ ہندو انتہا پسند تنظیم وشوا ہندو پریشد کے انتہا پسندوں نے مسلم مخالف ریلی کے دوران تری پورہ کی سب ڈویژن پانی ساگرمیں ایک مسجد اور مسلمانوں کی متعدد دکانوں اور گھروں کو نظر آتش کر دیا۔

سب ڈویژنل پولیس آفیسر سوبھک ڈے نے تصدیق کی کہ وشوا ہندو پریشد کے کارکنوں نے سب ڈویژن کے علاقے چم ٹیلا میں ایک مسجد میں توڑ پھوڑ کی۔ مسلمانوں کے تین مکانوں اور تین دکانوں کو نقصان پہنچایا اور دو دکانوں کو نذرِ آتش کیا۔

ادھر بھارتی ریاست اتر پردیش میں پولیس نے ٹی 20 عالمی کپ میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی شکست کے بعد سوشل میڈیا پر پیغامات پوسٹ کرنے یا بھارت مخالف نعرے لگانے پر سات افراد کے خلاف بغاوت کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا۔

ان سات میں سے تین کشمیری طلبا ہیں، جو آگرہ میں زیر تعلیم ہیں جبکہ دیگر تین افراد کا تعلق بریلی اور ایک کا لکھنوسے ہے۔ ان تینوں کشمیری طلبا کو آگرہ میں ان کی کالج انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر پاکستان کی جیت کا جشن منانے کیلئے پیغامات پوسٹ کرنے پر معطل کیا تھا۔