Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بھارتی دہشت گرد کرپال سنگھ کی لاش واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے

بھارتی دہشت گرد کرپال سنگھ کی لاش واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے
April 19, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) واہگہ بارڈر پر بھارتی دہشت گرد کرپال سنگھ کی لاش بھارتی حکام کے حوالے کر دی گئی۔ کرپال سنگھ   11 اپریل کو دل کا دورہ پڑنے سے کوٹ لکھپت جیل میں دم توڑ گیا تھا۔ کرپال سنگھ فیصل آباد ریلوے اسٹیشن پر دھماکوں کے الزام میں گرفتار ہوا تھا۔ فیصل آباد ریلوے سٹیشن بم دھماکوں کے الزام میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گرد کرپال سنگھ کو انیس سو اکیانوے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ کرپال سنگھ کا تعلق گورداس پور انڈیا سے تھا اور اینٹی ٹیررازم کورٹ نے اسے قتل اور املاک کو نقصان پہنچانے کے جرم میں بیس اپریل انیس سو ترانوے کو سزائے موت سنائی تھی۔