Friday, October 7, 2022

بھارتی دہشتگرد کلبھوشن کا تیسری مرتبہ اپنے مکروہ جرائم کا اعتراف

بھارتی دہشتگرد کلبھوشن کا تیسری مرتبہ اپنے مکروہ جرائم کا اعتراف

اسلام آباد ( 92 نیوز ) کلبھوشن یادو نے تیسری مرتبہ اپنے ویڈیو بیان میں مکروہ جرائم کا اعتراف کر لیا ۔ جبکہ بھارت کی جانب سے مسلسل الزام تراشیاں جاری ہیں ۔
اپنے بیان میں بھارتی دہشتگرد نے اعتراف کیا کہ میرا نام کمانڈر کلبھوشن یادو ہے اور میرا انڈین نیوی نمبر 41558 ذولو ہے ۔
میں دو سال پہلے ایران سے بارڈر پار کرکے پاکستان میں داخل ہو اجب میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کیلئے کام کر رہا تھااور پھر پاکستان کے سکیورٹی اداروں کے ہاتھوں بلوچستان میں گرفتار ہوا۔ پاکستان حکام مجھے سے بہت عزت و وقار سے پیش آئے ۔ ان کا رویہ بہت پیشہ وارانہ تھا ۔ میں نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اپنی بیگم سے ملاقات کی درخواست کی اور مجھے بتایا گیا ہے کہ میری بیگم اور میری ماں مجھ سے ملنے آرہے ہیں اور میں حکومت پاکستان کا اس بہترین اقدام پر شکر گزار ہوں ۔
دہشتگرد کو پھانسی کے پھندے سے بچانے کیلئے  بھارت نے عالمی عدالت انصاف میں بھی واویلا مچایا مگر اس کے باوجود پاکستان نے پھر بڑا پن دکھایا اور دہشتگرد کی درخواست پر اسکی والدہ اور اہلیہ سے ملاقات کرا کر انسانی ہمدردی کی اعلیٰ ترین مثال قائم کر دی ۔