بھارتی دفاعی اور عسکری صلاحیت کا پردہ خود اس کے میڈیا نے ہی چاک کردیا

نئی دہلی (ویب ڈیسک)ایک طرف بھارت جنگی جنون میں پاگل ہوتا جارہا ہے تودوسری طرف بھارت کی دفاعی اور عسکری صلاحیت کا پردہ خود اس کے ایک چینل نے چاک کردیا ہے، جس میں تجزیہ دیتے ہوئے میزبان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے ایٹمی جنگ بھارت کو مہنگی پڑے گی اوروہ خود تباہ ہوجائے گا۔
تفصیلات کےمطابق بھارت جنگی جنون میں پاگل ہے، مودی حکومت انتہاپسندوں کے ہاتھوں میں کھیل رہی ہے جو اپنی حکومت کو سوچے سمجھے بغیر پاکستان پر حملے کیلئے اکسا رہے ہیں لیکن زمینی حقائق اس کے بالکل برعکس ہیں۔
بھارتی ٹی وی کے میزبان نے انٹیلی جنس اور سرویلنس سسٹم کی صلاحیت کا بھی پول کھول دیا، پاکستان کا میزائل سسٹم بھارت سے کئی گنا جدیدہے اوروہ کچھ ہی منٹوں میں بھارتی فوج کی آنکھ کھلنے سے پہلے ہی پورے بھارت کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اس لئے تو بھارتی میڈیا چیخ چیخ کرکہہ رہا ہے کہ پاکستان پر حملہ بھارت کیلئے تباہ کن ہوگا۔ بھارتی ٹی وی کے میزبان نے تجویز دی کہ پاکستان سے جنگ نہ کی جائے بلکہ آئی ایم ایف اورورلڈبنک کے ذریعے دباؤ بڑھایا جائے، لیکن ساتھ ہی یہ بھی واضح کردیا کہ بھارت سے دوستی کا دعویٰ کرنے والے امریکا نے بھی دوہرا رویہ اپنا رکھا ہے۔