Saturday, July 27, 2024

بھارتی خفیہ ایجنسی را کے پاکستان میں موجود سہولت کاروں کا سراغ لگا لیا گیا

بھارتی خفیہ ایجنسی را کے پاکستان میں موجود سہولت کاروں کا سراغ لگا لیا گیا
April 30, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) بھارتی خفیہ ایجنسی را پاکستان میں کس طرح اپنا نیٹ ورک چلا رہی ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پاکستان میں موجود سہولت کاروں کا سراغ لگا لیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پاکستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کی دہشت گردی کے منصوبے بنانے اور تخریب کاری کا نیٹ ورک چلانے ولے دہشت گردوں کا پتہ چلا لیا۔ یہ ہیں وہ دو چہرے جو پاکستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے لیے دہشت گردی پھیلانے میں سہولت کاروں کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ نائنٹی ٹو نیوز نے را کے ایجنٹ محمود صدیقی اور خلیل بہرامی کی حالیہ تصاویر حاصل کر لیں۔ دہشت گرد محمود صدیقی ملیشیا سےاور خلیل بہرامی ساؤتھ افریقہ سے بھارت منتقل ہو چکے ہیں جبکہ ان کا کراچی میں منظم نیٹ ورک موجود ہے۔ ان دونوں افراد کو را کی جانب سے کراچی میں دہشت گردی کے مختلف ٹاسک دیئے گئے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس اداروں نے محمود صدیقی اور خلیل بہرامی کی قانونی دستاویزات حاصل کر لی ہیں۔